اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ صالح العاروری کی لبنان میں عارضی رہائش گاہ کو 6 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا لبنان کے دارالحکومت میں مقیم حماس کے رہنماوں کو نشانہ بنانے کی تفصیلات سامنے لے آیا ہے، دعوی میں کہا گیا ہے کہ صالح العاروری کی لبنان میں عارضی رہائش گاہ کو اسرائیلی فوج کے جیٹ طیارے سے داغے گئے 6 گائیڈڈ میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے لبنان میں حماس کے نائب سربراہ صالح العاروری کی ہلاکت کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا تاہم اس کے بارے میں تفصیلات بتانے سے گریز کیا، اسرائیلی فوج نے بس اتنا ہی بتایا کہ حماس کے سرگرم رہنما کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی