بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے 110 سال بعد اس سے ملنے والی ایک پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ برطانیہ میں نیلام کردی گئی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ پاکٹ واچ ٹائی ٹینک میں ہلاک ہونے والے پوسٹل کلرک آسکر اسکاٹ ووڈی کی تھی جسے 98 ہزار پانڈز ( یعنی ڈھائی کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا۔14 اپریل 1912 میں جب بحرِ اوقیانوس میں ٹائی ٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی تھی جسے بعد میں نکال کر آسکر کی اہلیہ کو دی گئی۔ رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں نیلامی کے موقع پرٹائی ٹینک جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی کی گئی۔جس میں جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو 50 ہزار پانڈز میں فروخت ہوا۔ اس کے علاوہ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پانڈز،میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پانڈزاور ایک ریسٹورنٹ کا مینیو 23 ہزار پانڈز میں بیچا گیا۔واضح رہیکہ ٹائی ٹینک حادثے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی