i بین اقوامی

صاف توانائی کی بڑھتی طلب، امریکہ بند جوہری بجلی گھر دوبارہ چلائے گا، مشیر وائٹ ہائوس علی زیدیتازترین

October 08, 2024

وائٹ ہائوس کے موسمیاتی تبدیلی کے مشیرعلی زیدی نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کاربن اخراج سے پاک بجلی بنانے کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ملک میں بند کیے گئے جوہری توانائی کے بجلی گھروں کو دوبارہ چلانے پر کام کر رہی ہے ۔نیو یارک میں رائٹرز کی "سسٹینبلٹی کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ بند ہوجانے والے جوہری پلانٹس کو دوبارہ سے چلانا صدر جو بائیڈن کی موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جدو جہد اور توانائی کی پیداوار بڑھانے کی حکمت عملی میں شامل ہے۔اس کے علاوہ انتظامیہ کی حکمت عملی میں سمال موژیولر ری ایکٹر (ایس ایم آرز )ور نئی ٹیکنالوجی سے لیس جوہری پلانٹ لگانا بھی شامل ہیں۔بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جوہری توانائی کی پیداوار کو تین گنا بڑھانا چاہتے ہیں۔ توانائی کی طلب میں اضافے کی وجوہات میں مصنوعی ذہانت اور کلاڈ کمپیوٹنگ جیسی ٹیکنالوجیز بھی شامل ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایسے دو پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ ان میں امریکi ریاست مشی گن میں ہولٹیک پیلائڈس جوہری پلانٹ کو دوبارہ چلانا، اور پینسلوینیا ریاست میں کونسٹلیشن انرجی کا پلانٹ کو چلانے کا منصوبہ شامل ہے۔اس سوال پر کہ کیا جوہری پلانٹ دوبارہ سے چلائے جا سکتے ہیں، علی زیدی کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اس پر کام کر رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی