i بین اقوامی

صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیاتازترین

February 27, 2025

میئر لندن سر صادق خان نے سینٹرل لندن میں رمضان لائٹس کا افتتاح کردیا۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ لندن مغربی دنیا کا پہلا شہر ہے جہاں رمضان لائٹس لگائی جاتی ہیں اور فخر کی بات ہے کہ ہم نے مسلسل تیسرے برس رمضان لائٹس لگائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں مقامی کمیونٹیز کو اپنے دین اسلام کے بارے میں بتانا ہوگا، مسلمان رمضان میں عبادت کرتے ہیں، چیریٹی دیتے ہیں اور غیر مسلموں کے ساتھ افطار بھی کرتے ہیں۔میئر لندن کا کہنا تھا کہ بعض افراد مسلمانوں کے بارے میں غلط باتیں پھیلاتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم لوگوں کو اسلام کی اصل تصویر دکھائیں۔دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن نے کہا کہ افسوس ہے چمپئنز ٹرافی سے میری دونوں ٹیمیں انگلینڈ اور پاکستان آئوٹ ہوگئی ہیں، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے یہ بتانے کا موقع ملا ہے کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی