مظاہروں اور احتجاج کے باعث ملک سے فرار ہونے والے سری لنکا کے سابق صدرگوٹابایا راجا پاکسے وطن واپس پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث سابق صدر گوٹا بایا راجا پاکسے جولائی میں ملک سے فرار ہوگئے تھے۔سابق سری لنکن صدر عارضی ویزے پر تھائی لینڈ میں مقیم تھے اور اب واپس سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر سابق صدر سے کچھ وزرا نے ملاقات کی۔یاد رہے سری لنکا میں زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن اور غذائی اشیا کی قلت نے شدید معاشی بحران کو جنم دیا تھا اور ملک بھر میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج اور مظاہرے کئے گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی