امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی کو سزا مل گئی،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے قریب سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی اور مشیر اسٹیو بینن کو کانگریس کی توہین کے جرم میں 4 ماہ قید اور ساڑھے 6 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنا دی گئی،ٹرمپ کے مشیر اسٹیو بینن نے طلبی کے لیے جاری سمن کی حکم عدولی کی تھی، اسٹیو بینن کیپٹل حملے کے لیے قائم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے،امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کو بھی ایوان نمائندگان کی تحقیقاتی کمیٹی نے سمن جاری کر دیا ہے، ٹرمپ پر گزشتہ سال 6 جنوری کو کانگریس پر حملے کے لیے کارکنو ں کو اکسانے کا الزام ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو میں ری پبلکن رہنما ساجد تارڑ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھیوں کو انتقامی کارروائیوں کا سامنا ہے، ڈیموکریٹ رہنما ڈاکٹر آصف ریاض قدیر نے کہا ہے کہ ری پبلکن کو انتخابات میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی