ملائیشیا کے سابق وزیرِاعظم مہاتیر محمد کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ان کے مشیر نے بتایا ہے کہ 99 سالہ مہاتیر محمد کو سانس کی نالی میں انفیکشن کے سبب گزشتہ شام اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہاتیر محمد کو دل کے مسائل بھی ہیں، آخری مرتبہ انہیں جولائی میں بھی اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔مہاتیر محمد 1981 سے 2003 تک 22 سال تک وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی