i بین اقوامی

سابق برازیلین صدر پر سعودی گھڑی اور تحائف منتقل کرنے کے الزامات عائدتازترین

March 06, 2023

حال ہی میںمعزول کئے گئے سابق برازیلین صدر جیر بولسونارو کو تین ملین ڈالرز مالیت کے تحائف کی غیر قانونی منتقلی کے نئے الزام کا سامنا ہے،برازیلینمیڈیا نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2021میں اس وقت کے صدر بولسونارو کو سعودی حکومت نے زیورات اور قیمتی گھڑی تحفے میں دی،رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر نے غیر ملکی تحائف اپنے مشیرکے ذریعے خفیہ طور پربرازیل منتقل کرنے کی کوشش کی،برازیل کے قانون کے مطابق ایک ہزار ڈالر سے مہنگی جو بھی چیز بیرون ملک سے لائی جائے اسے ڈیکلیئر کرنا لازمی ہے،ساتھ ہی صدور غیر ملکی تحائف توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد ساتھ لے جانے کے اہل نہیں ہوتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی