i بین اقوامی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیاتازترین

December 22, 2023

سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی نے خود کو دیوالیہ قرار دیدیا۔ جولیانی کے مطابق ان کے کل اثاثے ایک ملین سے دس ملین ڈالر کے درمیان ہیں۔ انہوں نے سو ملین ڈالر سے پانچ سو ملین ڈالرہرجانہ ادا کرنا ہے۔ روڈی جولیانی کو عدالت نے ریاست جارجیا کے دو الیکشن کارکنوں پر دوہزار بیس کے انتخابات میں دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگانے کے جرم میں 148 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی