i بین اقوامی

سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیںتازترین

November 20, 2023

سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،عالمی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ کی تنظیم کارٹر سینٹر نے اعلان کیا کہ سابق امریکی خاتون اول روزالین کارٹر گزشتہ روز ریاست جارجیا میں اپنی رہائش گاہ پر 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں،جمی کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی تمام کامیابیوں میں روزالین برابر کی شراکت دار تھیں۔ سابق ڈیموکریٹ صدر نے کہا کہ اہلیہ نے انہیں ہمیشہ دانشمندانہ رہنمائی فراہم کی اور ان کی حوصلہ افزائی اور مدد کی۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جِل بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ انتخابی مہموں کے دوران ہم نے ہمیشہ روزالین کارٹر کی امید، گرمجوشی،گہری محبت اور شراکت کو محسوس کیا،سابق صدر بل کلنٹن اور سابق خاتون اول ہلیری کلنٹن نے روزا لین کارٹر کو ہمدرد شخصیت اور انسانی وقار کی پرعزم چیمپئن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزالین کارٹر کی خدمات کے لیے ان کے بے حد شکر گزار ہیں،جمی کارٹر 1977سے 1981تک امریکی صدر رہے،وہ 1971سے 1975تک جارجیا کیگورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی