سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے، سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس وبا کے بعد آئل مارکیٹ میں اتار چڑھائو اور طلب میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اس سے رسد نیٹ ورک پر برا اثر پڑا ہے،امین الناصر کا کہنا تھا کہ منافع کی شرح اور افراط زر میں اضافے جیسے اسباب نے کئی لوگوں کے یہاں آئل مارکیٹ کے حوالے سے منفی نقطہ نظر پیدا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ سعودی آرامکو نے سنہ 2025 تک کاربن کی مقدار میں 15 فیصد تک کمی پیدا کرنے والی تجدد پذیر توانائی اور پائیدار حکمت عملی متعارف کروائی ہے،سعودی آرامکو سرمایہ کاری اور موثر حل پیش کر کے سنہ 2025 تک کاربن کے اخراج میں 55 ملین ٹن تک کی کمی کے لیے کوشاں ہے،امین الناصر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سرکلر کاربن اکانومی متعارف کروا رہا ہے، کئی ٹیکنالوجیز ایسی ہیں جو کاربن کے اخراج میں کمی لا سکتی ہیں،سعودی آرامکو کے سربراہ کا کہنا تھا کہ الاستدامہ فنڈ ٹیکنالوجی میں سرمایہ لگا رہے ہیں، اس فنڈ کی قدر ڈیڑھ ارب ڈالر ہے۔ یہ اس شعبے میں دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی فنڈنگ ہے۔ اسے ماحولیاتی تبدیلی روکنے میں معاون نئی کمپنیوں کی اہم ٹیکنالوجی پر خرچ کیا جائے گا،انہوں نے بلو ہائیڈروجن اور ہائیڈروجن مارکیٹ نیز حال و مستقبل میں اس کے استعمال کا تعارف بھی کروایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی