خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے قصرالسلام جدہ میں بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات کی ہے۔سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت میں شاہ بحرین کا خیر مقدم کیا جبکہ شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہ بحرین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں شاہی خاندان کی شخصیات میں سے شہزادہ خالد بن سعد بن فہد، شہزادہ سطام بن سعود، شہزادہ فیصل بن سعود، شہزادہ ترکی بن محمد، شہزادہ سعود بن سلمان اور شہزادہ راکان بن سلمان شریک ہوئے۔اس سے قبل جدہ پہنچنے پر گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل اور وزیر مملکت و رکن کایینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے شاہ بحرین اور ان کے وفد کا کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی