خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو الجزائر کے صدرعبدالمجید تبون کی طرف سے نومبر 2022 کے دوران الجزائر میں ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجزائری صدر کے ایلچی اور وزیر انصاف عبدالرشید الطبی نے دفتر خارجہ ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ و رکن کابینہ و ایلچی امور ماحولیات عادل الجبیر سے ملاقات کرکے دعوت نامہ حوالے کیا۔الجزائری صدر کے ایلچی اور سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اس موقع پر سعودی عرب اور الجزائر کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے امور پر موقف کا بھی تبادلہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل خالد العنقری اور قائم مقام سیکریٹری پروٹوکول عبدالمجید السماری بھی موجود تھے۔تحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر وزیر دفاع بینی گینز سے ملاقات کی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس ملاقات میں دونوں ممالک کے متعدد اعلی سطح کے سفارت کاربھی موجود تھے۔
انھوں نے یواے ای اور اسرائیل کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور مشرق اوسط میں استحکام کو فروغ دینے میں معاہدہ ابراہیم کے کردار پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شیخ عبداللہ نے فلسطینی علاقوں میں استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے صدرمحمودعباس کے زیرقیادت فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ خطے کے لوگ ترقی اور خوش حالی سے بھرپورمستقبل کے منتظر ہیں۔بینی گینزنے تمام محاذوں پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ذرائع کو مستحکم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کے دورے کو اہم قراردیا اور کہا کہ دونوں ممالک گذشتہ دوسال کے دوران میں شراکت داری اور تعاون کا ایک منفرد ماڈل کامیابی کے ساتھ وضع کیا گیا ہے۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت احمد بن علی محمد السیغ، معاون وزیرخارجہ برائے ثقافتی ، عوامی سفارت کاری اوربین الاقوامی تعاون عمر غوباش اور اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد محمود الخوجہ بھی موجود تھے۔وام نے جمعہ کو خبر دی تھی کہ اسرائیل کے دورے کے موقع پروزیر خارجہ نے اسرائیلی سیاست دانوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ان میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے علاوہ اسرائیل کے وزیر خزانہ ایویگڈور لیبرمین اور وزیرداخلہ ایلات شیکڈ بھی شامل تھے۔شیخ عبداللہ نے یہ دورہ امریکا کی ثالثی میں معاہدہ ابراہیم کے دوسال مکمل ہونے پر کیا ہے۔دونوں ممالک اس معاہدے کا جشن منا رہے ہیں۔اس کے تحت 2020 میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ سفارتی تعلقات استوار ہوئے تھے اور یہ مشرقِ اوسط کی سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہوا تھا-
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی