i بین اقوامی

سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشافتازترین

October 07, 2024

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہوگئے ۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ رائل کلینکس کے معالجین نے فرمانروا شاہ سلمان کا طبی معائنہ کیا اور تشخیص کی کہ ان کے پھیپھڑوں میں انفکیشن ہوگیا ہے۔شاہی ایوان سے جاری ہونے والے بیان میں خادم حرمین شریفین کی اچھی صحت اور تندرستی کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوئے تھے۔پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کے بعد طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی