سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین،شام اور بحرین کے ہم منصبوں سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،ریاض میں عرب اورجزائر پیسفک کے ترقی پذیر ممالک کا وزارتی اجلاس ہوا۔اجلاس کے سائیڈ لائن شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی ۔دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا،شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بحرینی ہم منصب عبداللطیف الزیانی سے تاریخی تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی