سعودی عرب اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی اور ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے سمجھوتوں پردست خط کیے ہیں،سعودی وزیرداخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز اوربرطانیہ کی وزیر مملکت برائے داخلہ سوئیلا بریورمین نے لندن میں ملاقات میں سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیاہے،عرب میڈیاکے مطابق اس طرح کی ملاقاتیں دونوں دوست ممالک کے درمیان تعمیری اور تاریخی تعلقات کو فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتی ہیں،اجلاس میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ اور برطانیہ کے محکمہ داخلہ کے درمیان سلامتی، ترقی اور تربیت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون سے متعلق متعدد سمجھوتوں پر دست خط کیے گئے ہیں لیکن ایس پی اے نے ان سمجھوتوں کی تفصیل نہیں بتائی ہے،اجلاس میں برطانیہ میں سعودی سفیرشہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزیز،سعودی وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور دونوں ممالک کے متعدد حکام نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی