i بین اقوامی

سعودی وزیر خارجہ کا پندرہ سال بعد پہلی بار لبنان کا دورہتازترین

January 24, 2025

سعودی وزیر خارجہ نے پندرہ سال بعد پہلا لبنان کا دورہ کیا ہے۔ یہ اس مدت کے دوران سعودی عرب کے کسی بھی اعلی سفارت کار کا بیروت کا پہلا دورہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیروت میں لبنان کے نامزد وزیر اعظم نواف سلام، نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے بھی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ دورہ لبنان میں سیاسی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تعاون سے لبنان میں صدارتی عہدے کی راہ میں حاصل رکاوٹیں دور ہوئیں۔سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں نئی حکومت عنقریب تشکیل پا جائے گی۔ شہزادہ فیصل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو لازمی طور پر حقیقی عمل اور حقیقی اصلاح نظر آنی چاہیے۔ ساتھ ہی لبنان کے ساتھ پاسداری جو مستقبل کی خواہاں ہو نہ کہ ماضی کی اور اس عمل میں سعودی عرب بھی اپنی شرکت کو بڑھا سکے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی