سعودی وزیر خارجہ اور فلسطینی صدر کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات کے موقع پر غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روس کے شہر قازان میں برکس میں مملکت کی شرکت کے موقع پر مغربی کنارے میں حکمرانی کرنے والی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس سے ملاقات کی، یہ ملاقات برکس پلس کے اجلاس کی سائیڈ لائن پر کی گئی۔ملاقات کے دوران غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ہونے والے اثرات اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی