i بین اقوامی

سعودی وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب میں ٹیلیفونک رابطہ، غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیالتازترین

August 19, 2024

سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب اینٹونی بلنکن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،دونوں رہنمائوں کے درمیان غزہ، یمن اور سوڈان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا،سعودی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی دورے کا مقصد غزہ میں جنگ بندی معاہدے کیلئے سفارتی دبائو بڑھانا ہے،واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلنکن اتوار کے روز مشرق وسطی کے دورے پر تل ابیب پہنچے تھے،سعودی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ بلنکن تل ابیب سے مصر پہنچیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی