سعودی عرب کے ولی عہد اور نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزسے جدہ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس میشعل نے ملاقات کی ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے ممالک کے درمیان توانائی، ماحولیات اور ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور اور مختلف شعبوں میں تاریخی تعلقات اور موجودہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورت حال اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدالعزیز، وزیرمملکت برائے خارجہ امور عادل بن احمد الجبیر،کابینہ کے رکن اور ماحولیات سے متعلق امور کے ایلچی؛ یورپی یونین میں سعودی سفیر سعدالعریفی اور یورپی کونسل کے متعدد اعلی حکام بھی موجود تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی