i بین اقوامی

سعودی ولی عہد نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ڈائون ٹائون کمپنی قائم کردیتازترین

October 04, 2022

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت میں نئے شہر اور کثیر المقاصد بستیاں تعمیر کرنے کے لیے سعودی ڈائون ٹائون کمپنی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ڈان ٹائون کمپنی شہروں کا نیا انفراسٹریکچر قائم کرنے اور پرائیویٹ سیکٹر نیز سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر سٹراٹیجک شراکت کو فروغ دینے کا کام کرے گی۔ انہیں مارکیٹنگ، کاروبار، سیاحت، تفریحات اور آباد کاری کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع مہیا کرے گی۔ سعودی ڈان ٹان کمپنی بارہ شہروں میں میگا پروجیکٹس پر کام کرے گی۔ مدینہ منورہ، الخبر، الاحسا، بریدہ، نجران، جیزان، حائل، باحہ، عرعر، طائفِ دومتہ الجندل اور تبوک شہروں میں دس ملین مربع میٹر سے زیادہ رقبے کو جدید خطوط پر استوار کرے گی جہاں جدید طرز کے نئے منصوبے نافذ کیے جائیں گے۔نئے منصوبوں کا تصور سعودی عرب کے مختلف علاقوں اور ان کی ثقافت سے لیا جائے گا۔ جدید ترین معیار کے مطابق کام ہوگا۔ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سعودی ڈان ٹان کمپنی کے منصوبوں کے ذریعے مملکت کے مختلف شہروں میں تجارتی و سرمایہ کاری کی سرگرمیوں کوفروغ دے گی۔ ان کی بدولت شہر پرکشش بنیں گے اور قومی معیشت پر خوشگوار اثرات پڑیں گے۔پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو نئے مواقع مہیا ہوں گے۔ مملکت کے مختلف علاقوں کے شہریوں کے لیے روزگار کے بھی مواقع پیدا ہوں گے۔ متعدد شعبوں میں تجربات اور جدید سائنس سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے گا۔ نئے منصوبے کاروبار کا منفرد ماحول مہیا کریں گے۔ سعودی ڈان ٹان کمپنی مملکت کے تمام علاقوں کو نیا رنگ و روپ دینے کے حوالے سے سعودی ولی عہد کے مشن کا حصہ ہے۔ شہزادہ محمد بن سلمان کو یقین ہے کہ شہری معیشت قومی معیشت کے فروغ میں موثر کردار ادا کرے گی۔ یہ کام پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور نئی کمپنی کی کوششوں میں ہم آہنگی سے ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی