سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کی وجہ سے اٹلی میں ہونے والی جی 7سمٹ میں جانے سے معذرت کرلی۔جی 7گروپ اقتصادی فورم ہے جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں، گروپ کا اجلاس اٹلی میں (آج) سے ہوگا جس میں سعودی ولی عہد نے بھی شرکت کرنا تھی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں جمعہ سے شروع ہونے والی جی 7سمٹ میں محمد بن سلمان شرکت نہیں کریں گے۔سعودی حکومت کے مطابق سعودی ولی عہد 14جون سے شروع ہونے والے حج سیزن کی وجہ سے سمٹ میں اپنی شرکت کو ممکن نہیں بنا سکیں گے جس کیلئے محمد بن سلمان نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی سے معذرت بھی کرلی ہے۔سعودی حکومت کے مطابق اس سال حج کیلئے دنیا بھر سے 15لاکھ سے زائد عازمین حج ادا کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی