i بین اقوامی

سعودی ولی عہد کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، پوتن کا ثالثی پر شکریہتازترین

September 23, 2022

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔سعودی نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کال کے آغاز میں روسی صدر نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں فعال کردار ادا کرنے پر ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔شہزاہ محمد بن سلمان نے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے میں مدد کے لیے سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کے علاوہ ان کو مزید بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ولی عہد محمد بن سلمان نے بدھ کو روس اور یوکرین کے مابین قیدیوں کے تبادلے کے لیے پانچ ممالک کے دس قیدیوں کامیاب ثالثی کے ذریعے رہا کرایا تھا۔ایس پی اے کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان روس، یوکرین بحران کے حوالے سے انسانیت نواز اقدمات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وہ مراکش، امریکہ، برطانیہ، سویڈن اور کروشیا کے دس شہریوں کو رہا کرانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب کے متعلقہ اداروں نے قیدیوں کو روس سے اپنی تحویل میں لے کر مملکت منتقل کیا اوران کی محفوظ وطن واپسی میں سہولت فراہم کی ہے۔ قبل ازیں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کے قومی دن کی مبارک دی تھی جبکہ سیلاب زدگان کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی