i بین اقوامی

سعودی ولی عہد کا ریاض نان پرافٹ ایبل فائونڈیشن کی انتظامی باڈی کا اعلانتازترین

September 27, 2024

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض نان پرافٹ ایبل فائونڈیشن کے اعلان کے بعد اس کی انتظامی باڈی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا اعلان کر دیا،سعودی میڈیا کی طرف سے شائع کردہ بیان کے مطابق سماجی کام کی ثقافت اور اس کی اقدار کو تقویت دینے کے لیے یہ غیر منافع بخش شعبے میں اختراعات کی جانب ایک اہم قدم ہے،ریاض شہر کے لیے رائل کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا فیصلہ جاری کیا جس کی سربراہی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور شاہی کمیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ہوں گے،ریاض شہر کے لئے رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر ابراہیم السلطان کو کونسل کا نائب صدراور سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان میں وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز، وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان شامل ہیں،ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف، وزیر خزانہ محمد الجدعان، انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر انجینئر احمد الراجحی، وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب، وزیر صحت فہد الجلاجیل، وزیر تعلیم یوسف البنیان اور کابینہ سیکرٹریٹ کے مشیر فہد الرشید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی