سعودی وزیر برائے ثقافت شہزادہ بدر بن عبداللہ اور فرانسیسی وزیر رچیدہ داتی نے ثقافتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں ممالک کے وزرا کے درمیان یہ ملاقات گزشتہ روز پیرس میں ہوئی ہے۔سعودی خبر رساں ا دارے کے مطابق وزرا کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں عجائب گھروں، لائبریریوں، تھیٹر، فن، کھانوں، ورثے اور فلم پروڈکشن کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔نیز ثقافتی میدان میں کارکنوں کی تربیت سے متعلق پروگراموں کے ذریعے شراکت داری کی مضبوطی اور صلاحیتوں کو پروان چڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 'ایس پی اے' کے مطابق ملاقات میں وزارت ثقافت کے معاون وزیر راکان الطوق نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی