i بین اقوامی

سعودی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ پرتبادلہ خیالتازترین

August 26, 2024

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے،اس موقع پر دونوں رہنمائوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی ہوا،سعودی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت جاری رکھنے کی اہمیت پر گفتگو بھی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی