سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں 991 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔ 28 جولائی سے 3 اگست تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ موٹر سائیکلی جدہ میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 476 ہے۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ دوسرے نمبر پر ریاض اور مدینہ منورہ ہے جہاں ہر ایک میں 157 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔ مکہ مکرمہ میں64، عسیر میں 32 اورنجران میں 22 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی