خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ترکیہ کے صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان کی دوبارہ کامیابی پرانہیں مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے،سعودی قیادت کی طرف سے جاری الگ الگ بیانات میں جمہوریہ ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت آق کی شاندار کامیابی اور ترک عوام کا اعتماد حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے،بیانات میں کہا گیا ہے کہ ترکیہ میں ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے نتائج ترک عوام کی ترقی اور خوشحالی کا باعث بنیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب اور برادر ترکیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے،دوسری طرف سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی الیکشن میں کامیابی پرانہیں تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔ ولی عہد نے ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں کامیابی پر ترک قوم کو مبارک باد پیش کی اور ترکیہ کے لیے اپنی نیک اور پرخلوص تمنائوں کا اظہار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی