سعودی عرب کی حکومت نے ایک نیا پروگرام ترتیب دیا ہے جس کا مقصد بین الاقوامی کمپنیوں کو مملکت میں راغب کرنے کے منصوبے کوتیزکرنا ہے،بین الاقوامی کمپنیوں کواپنے علاقائی ہیڈکوارٹرز سعودی دارالحکومت میں منتقل کرنے کی ترغیب دینے کے پروگرام کی نگرانی شاہی کمیشن برائے الریاض کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کریں گے،واضح رہے کہ سعودی حکومت نے فروری 2021میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2024سے صرف ان کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دست خط کرے گی جنھوں نے اپنے علاقائی صدردفاترسعودی عرب میں قائم کیے ہوں گے،اسی سال اکتوبر تک 44بین الاقوامی کمپنیوں کو مملکت میں اپنے علاقائی صدردفاترقائم کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے،حالیہ مہینوں میں، زیادہ سے زیادہ تارکین وطن اور بین الاقوامی کمپنیاں مملکت میں منتقل ہو رہی ہیں اور وہ خطے کے دیگراہم مراکزسے دورکاروبار کو راغب کرتی ہے،ایسی ہی ایک کمپنی پیپسی کو ہے جس کے مشرق اوسط کے چیف ایگزیکٹوآفیسر(سی ای او)نے گذشتہ ماہ العربیہ کو بتایا تھا کہ کمپنی کی اعلی قیادت کی ٹیم الریاض منتقل ہو گئی ہے،سعودی وزیرخالدالفالح نے فنانشیل ٹائمزکو بتایا تھاکہ جو بین الاقوامی کمپنیاں اپنے صدردفاتر سعودی عرب منتقل کریں گے، انھیں ٹیکس میں کچھ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی