i بین اقوامی

سعودی حکومت کے اقدامات، عازمین کا غار حرا کی چوٹی تک پہنچنا آسان ہوگیاتازترین

June 14, 2024

سعودی حکومت کے زائرین حج وعمرہ کو سہولتوں کی فراہمی کیلیے اقدامات کی وجہ سے عازمین کا غار حرا کی چوٹی تک پہنچنا آسان ہوگیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے غار حرا کی چوٹی تک جانے والے خصوصی راستے پر کافی کشادہ اور بہترین سیڑھیاں بنائی ہیں اور زائرین کی سہولت کے لیے بورڈز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔غار حرا کے پہاڑ کے دامن میں حرا ثقافتی ولیج بھی بنایا گیا ہے جب کہ ایک بہت بڑی مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہیں جہاں سے زائرین کھانے پینے سمیت دیگر اشیائے کی خریداری کر سکتے ہیں،سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حرا پہاڑ کے دامن میں زائرین کو دھوپ سے بچانے کے لیے چھتریاں لگائی گئی ہیں جب کہ سخت گرمی میں ٹھنڈے پانی کے چھڑکائو کے لیے خصوصی فوارے بھی نصب کیے گئے ہیں۔آئندہ برس گالف کارٹ کی سروس بھی شروع کی جا رہی ہے جس کے ذریعے زائرین غار حرا تک مزید آسانی سے پہنچ جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی