سعودی حکام نے حجاج کرام کے لیے نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مذہبی امور نے حجاج کے لیے پیغام جاری کیا کہ نسک کارڈ گمشدگی کے نتیجے میں 10ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج نسک کارڈ کی حفاظت یقینی بنائیں کیونکہ اس کے گم ہونے کی وجہ سے فریضہ حج میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔اس سے قبل سعودی عرب کے حکام نے غیر ملکی اور مقامی عازمین حج کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنا اجازت حج کرنے پر انہیں ہزاروں ریال کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیر قانونی ہے اور اس پر 50ہزار سعودی رالر کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے جو کہ 37لاکھ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی