یورپی یونین کے خارجہ تعلقات کے کمشنر جوزپ بوریل نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے کے استحکام میں مدد ملے گی۔ برسلز کے دورے پر آئے ہوئے عراقی وزیر خارجہ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سعودی اور ایرانی مفاہمت ایک اچھی خبر ہے جس سے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی،یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو کہا کہ وہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ "مستقبل قریب" میں ملاقات کریں گے، انہوں نے بتایا سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے لیے 3مقامات تجویز کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی