سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن نے انکشاف کیا ہے کہ مرنے کے بعد اپنے اعضا عطیہ کرنے کے خواہاں افراد کی تعداد پورے سعودی عرب میں لگ بھگ 5لاکھ 33ہزار عطیہ دہندگان تک پہنچ گئی ہے۔ ان کی یہ خواہش اس بنا پر ہے کہ دوسرے مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں اور ان کی صحت کی تکالیف ختم ہو سکیں اور انہیں نئی امیدیں مل سکیں۔سعودی سینٹر فار آرگن ٹرانسپلانٹیشن مریضوں کی ایک بڑی تعداد کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے عطیات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اعضا کی پیوند کاری کی خدمات تک مساوی رسائی کی سہولت فراہم کرنے کے خیال میں دلچسپی کے بارے میں آگاہی کو تیز کرنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ موت کے بعد اعضا عطیہ کرنے کے خواہاں افراد کی تعداد کے لحاظ سے سعودی دارالحکومت ریاض سرفہرست ہے جہاں تقریبا ایک لاکھ 42ہزار عطیہ دہندگان ہیں اور مکہ مکرمہ ایک لاکھ 15ہزار عطیہ دہندگان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔عطیہ دہندگان کے لحاظ سے سعودی عرب میں مشرقی صوبہ تیسرے نمبر پر ہے۔ موت کے بعد عطیہ دینے کے خواہشمندوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق 65ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ سعودی شہر نجران خواہش مندوں کی تعداد میں سب سے کم ہے۔ یہاں پر 1500عطیہ دہندگان ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی