i بین اقوامی

سعودی عرب،کمپنیوں کو مالیاتی گوشوارے جمع کرانی کی ہدایات جاریتازترین

November 21, 2022

سعودی عرب میں حکام نے کمپنیوں کو مالیاتی گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے اور اس حوالے سے طریقہ کار بھی جاری کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منظور شدہ مالیاتی گوشواروں کو الیکٹرانک فائلنگ پروگرام قائم کے ذریعے، لائسنس یافتہ قانونی اکانٹنگ فرمز کے ذریعے یا کمپنی کی ویب سائٹ کے ذریعے جمع کروائیں،وزارت نے کہا کہ یہ کمپنیوں اور متعلقہ سرکاری ایجنسیوں، مالیاتی ایجنسیوں، شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے درمیان حکمرانی اور شفافیت کے اصولوں کو حاصل کرنے کے لیے ہے،وزارت تجارت نے مشترکہ اسٹاک کمپنیوں یا محدود ذمہ داری کمپنیوں کے لیے مالیاتی گوشواروں کے جمع کرنے پر اپنے فالو اپ کی تصدیق کی،وزارت نے کمپنیوں کے قانون کی دفعات پر عمل درآمد میں تیزی سے اپنی فہرستیں جمع کروانے کی اہمیت بیان کی اور کہا کہ دستاویز جمع کروانے کی قانونی مدت جو قانونی طور پر چار ماہ تک محدود ہے، میں تاخیر کی صورت میں مقرر کردہ جرمانے سے بچنے کے لیے ایسا کرنا ضروری ہے،بند مشترکہ اسٹاک کمپنی کے لیے جنرل اسمبلی کی تاریخ سے 15 دن پہلے گوشوارے جمع کروانا ہوتے ہیں، جنرل اسمبلی کا اجلاس مالی سال کے اختتام سے چھ ماہ کے دوران منعقد ہوتا ہے،وزارت تجارت نے بند مشترکہ اسٹاک کمپنیوں کے لیے مالیاتی دستاویزات کی تیاری کے طریقہ کار کا حوالہ بھی دیا ہے-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی