i بین اقوامی

سعودی عرب،ایک ماہ کے دوران جعلی حج مہم کی تشہیر میں ملوث 79افراد گرفتارتازترین

June 11, 2024

سعودی سکیورٹی فورسز نے تمام خطوں میں جعلی مہموں کا مقابلہ کرنے اور ان کے پروموٹرز کو گرفتار کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ فورسز نے صرف ایک ماہ میں جعلی حج مہمات کو فروغ دینے میں ملوث تقریبا 79افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر رہائشی تھے۔ سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل محمد البسامی نے بتایا کہ پبلک سکیورٹی اس سال حج سیزن کے دوران 140سے زیادہ جعلی حج کمپنیوں کو پکڑنے کرنے میں کامیاب رہی ہے۔پبلک سیکیورٹی کے ڈائریکٹر نے اس بات پر زور دیا کہ قوم، حجاج کرام اور مقدس مقامات کی حفاظت ایک "ریڈ لائن" ہے۔ حج سکیورٹی فورسز ہر اس چیز کے خلاف مضبوطی سے کھڑی ہوں گی جو سکیورٹی کو نقصان پہنچاتی ہے یا ضیوف الرحمن کی سلامتی اور حفاظت کو متاثر کرنے والی ہو۔انہوں نے زور دیا کہ حج سکیورٹی فورسز کی ترجیحات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ضیوف الرحمن کی تحفظ کو برقرار رکھا جائے۔ مختلف مقدس مقامات پر ان کی آمد سے لے کر ان کی محفوظ روانگی تک ان کو عبادات ادا کرنے میں آرام اور سہولت فراہم کی جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی