i بین اقوامی

سعودی عرب، سرکاری ملازمین کی نقالی کرنے والے دو ملزمان کو 28سال قیدتازترین

May 29, 2023

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ فنانشل فراڈ کرائمز پراسیکیوشن نے مالی فراڈ کے الزام میں ایک شہری اور رہائشی سے اپنی تحقیقات مکمل کی ہیں،تفتیشی طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے مالی فراڈ کے متعدد جرائم میں حصہ لیا تھا اور مملکت سے باہر ایک منظم گروہ کے ساتھ معاہدے کے ذریعے ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کے شعبے میں کام کر رہے تھے۔ یہ اس گروہ کے ساتھ دور سے ہی کمیونیکیشن چپس کو چالو کرنے، متاثرین کو کالز پاس کرنے اور سرکاری اداروں اور مالیاتی اداروں کے ملازمین کی نقالی کرکے متاثرین کے ذاتی اور بینکنگ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرتے اور فراڈ کرتے تھے۔ یہ لوگوں سے 11ملین ریال سے زیادہ کی رقم اڑا چکے تھے،دونوں مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے رجوع کرکے الزامات کے ثبوت فراہم کیے گئے ۔ ان دونوں میں سے ہر ایک کو 14سال قید اور 5ملین ریال کا جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی