i بین اقوامی

سعودی عرب سے امن معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیلتازترین

September 23, 2023

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کو یہودیوں کے علیحدہ ریاست کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا۔ اسرائیل فلسطینیوں کے ساتھ دیرپا امن کے لیے کوشاں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدہ دیگر عرب ممالک کو بھی اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے پر آمادہ کرے گا۔ عرب ممالک کے تعاون سے نئی امن راہداری قائم کی جائے گی۔ سعودی عرب کے ساتھ امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کو تسلیم کر کے سفارتی تعلقات قائم کر چکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی