i بین اقوامی

سعودی عرب نے کابل میں دوبارہ اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیاتازترین

December 23, 2024

سعودی عرب نے گزشتہ روز سے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے سفارتی مشن کا آغاز کردیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ مشن کے دوبارہ آغاز کا مقصد افغان باشندوں کو خدمات فراہم کرنا ہے۔ایک بیان میں سفارتی مشن نے کہا کہ یہ قدم سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور دو طرفہ تعاون کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جسے دونوں اقوام کے درمیان فروغ دیا جائے گا۔اگست 2021 میں افغان جمہوری حکومت کے سقوط کے بعد متعدد غیر ملکی سفارت خانوں نے کابل میں اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں اور ملک میں رسمی نمائندگی ختم ہوگئی تھی۔سعودی عرب کے سفارت خانے کے عملے نے بھی 5 فروری 2023 کو سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابل چھوڑ دیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی