سعودی عرب کے قانون نافذ کرنے والے حکام نے ایک پاکستانی سمیت دو غیر قانونی مقیم افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور اُن کے قبضہ سے 2 سو 44 نشہ آور ایمفیٹامائن گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سرکاری میڈیا سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جدہ میں غیر قانونی رہائش پذیر پاکستانی اور ایتھوپیائی شہری کو خلاف ورزی کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہیں اور ان کے قبضہ سے منشیات کی گولیاں اور بھاری رقم برآمد ہوئی ہیں،انہیں مزید کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب نے منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈان تیز کر دیا ہے۔ حکام نے حال ہی میںایک بڑے سیکورٹی آپریشن کرتے ہوئے سعودی عرب میں بڑے منشیات سمگلر نیٹ ورک کو گرفتار کیا ہے اسمگلنگ شدہ ایمفیٹامین کے47 ملین گولیاں برآمد ہوئے، جن کی قیمت ایک بلین امیریکی ڈالر تک ہے۔ حکام کو آٹے کی ایک بڑی کھیپ میں چھپائی گئی گولیاں ملنے کے بعد چھ شامی اور دو پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی