i بین اقوامی

سعودی عرب میں ڈرائیوروں کے لیے نئے قوانین کا اطلاقتازترین

May 03, 2023

سعودی عرب میں بس ڈرائیوروں کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا گیا،جن میں زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات فی دن 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں سعودی عرب نے سڑکوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے حکام کی کوششوں کے حصے کے طور پر ایک سرکاری فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے جس میں مملکت میں بس ڈرائیوروں کے کام اور آرام کرنے کے اوقات بتائے گئے ہیں۔ سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی (TGA) کی طرف سے جاری کردہ فیصلہ میں روزانہ زیادہ سے زیادہ ڈرائیونگ کے اوقات 9 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں،جنہیں ہفتے میں 2 بار مزید ایک گھنٹے تک بڑھایا جا سکتا ہے،ایسے ڈرائیوروں کے لیے ہفتہ وار کام کے اوقات زیادہ سے زیادہ 56 گھنٹے مقرر کیے گئے ہیں اور 14 دنوں میں کام کے کل اجازت شدہ اوقات 90 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونے چاہئیں۔ نافذ کردہ نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ کام کے دوران آرام کا وقت 45 منٹ فی 4.5 ڈرائیونگ گھنٹیاور11 گھنٹے فی 23 گھنٹے مقررکیا گیا ہے جبکہ ہفتہ وارآرام کا وقت زیادہ سے زیادہ 6 کام کے دنوں کے لیے نان اسٹاپ 45 گھنٹے پر رکھا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی