سعودی عرب میں میت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کرلیا گیا،عرب میڈیاکے مطابق ریاض پولیس نے وزارت صحت کے تعاون سے سوشل میڈیا پر میت کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے بنگلہ دیشی کو گرفتار کیا،ادارہ امن عامہ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ ریاض میں ایک ہسپتال کے بنگلہ دیشی کارکن کو سائبر کرائم پرحراست میں لیا گیا۔ملزم نے ہسپتال کے سرد خانے میں رکھی گئی ایک میت کی ویڈیو بنا کر اسے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی تھی تاکہ ویوز حاصل کیے جاسکیں۔ریاض پولیس نے ویڈیو کی تحقیقات کرنے کے بعد وزارت صحت کے تعاون سے بنگلہ دیشی کارکن حراست میں لے لیے جس پر لوگوں کی نجی زندگی کو عام کرنے کا الزام ہے۔ملزم کے خلاف سائبرکرائم کا کیس درج کرکے اسے متعلقہ ادارے کے سپرد کردیا گیا جہاں اس سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں ارسال کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی