i بین اقوامی

سعودی عرب میں کھلے مقامات پر دھوپ میں کام کرنے پر پابندی عائدتازترین

June 11, 2024

سعودی عرب نے موسم گرما کے دوران براہ راست سورج کی تپش میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی۔سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ دوپہر 12سے 3بجے تک سورج کی روشنی میں کام کرنے پر پابندی ہوگی۔ جس کا مقصد نجی شعبے کے ملازمین کی صحت یقینی بنانا ہے۔اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 15جون سے 15ستمبر تک ہوگا۔خلاف ورزی کرنے پر سخت سزاکی وارننگ دی گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ دوپہر کے وقت کام پر پابندی نہ کرنے کی رپورٹ یا موبائل پر وزارت کی ایپ کے ذریعے کی جاسکتی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کی صحت و سلامتی کے تحفظ اور انہیں صحت خطرات سے بچانے کی خاطر کیا گیا ہے۔ پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار اپنایا جارہا ہے۔وزارت افرادی قوت نے پرائیویٹ کمپنیوں واداروں کے مالکان سے کہا کہ وہ اپنے یہاں اوقات کار منظم کریں اور پابندی کو مدنظر رکھ کر ڈیوٹی کے نئے شیڈول جاری کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی