سعودی عرب میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے سعودی ویژن 2030کے فریم ورک کے اندر مملکت میں ہونے والی تبدیلیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں خواتین کی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کا زبردست موقع ملے گا۔ یہ تبدیلیاں خواتین کے ٹیلنٹ کو دریافت کرنے اور فروغ دینے کے ایک غیر معمولی موقع کی عکاسی کر رہی ہیں،ریاض میں امریکی سفارت خانے کے آفیشل اکائونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق ریاض میں منعقد تقریب میں خواتین کے فیلوشپ پروگرام کے شرکا سے اپنی گفتگو کے دوران مملکت میں امریکی سفیر مائیکل رتنی نے تبدیلیوں کی اہمیت کا اظہار کیا،امریکی سفیر نے اشارہ کیا کہ یہ سعودی خواتین کی افرادی قوت کی صلاحیتوں کو دریافت کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کا ایک غیر معمولی موقع ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی