سعودی عرب کے حکام نے منشیات کے غیر ملکی سمگلر کو سزائے موت دے دی، عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں کوکین کے نائجیرین سمگلر ابوبکر صالح محمد کو سزائے موت دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ ابوبکر صالح محمد کوکین مملکت سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ہاتھوں پکڑا گیا،اسے تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا،عدالت نے شواہد اور اقبالی بیان کے بعد سزائے موت کا فیصلہ سنایا جس کے بعد اپیل کورٹ سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا، ایوان شاہی کے فیصلے پر عمل درآمد کے اعلان کے بعدوزارت داخلہ نے سزا پرعمل کرا دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی