i بین اقوامی

سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر احلام دہل کو کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیاتازترین

September 02, 2024

سعودی عرب کی خاتون ڈاکٹر احلام دہل نے کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ہے، وہ ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطی کی پہلی عرب خاتون ہیں ، عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احلام دہل نے کہا انہیں فخر ہے کہ وہ سعودی خواتین کی بہت سی کامیابیوں میں کچھ نیا شامل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کرنے کیلیے خدمات ،خواتین سٹاف کو مریضوں کے آرام کو یقینی بنانے کیلیے تیار کیا۔انہوں نے مریضوں اور ان کے خاندان کو نفسیاتی اور اخلاقی مدد فراہم کرنے کے لیے ایسوسی ایشن (معک) کے بارے میں بتایا کہ مریضوں کو خدمات کی فراہمی اور انہیں ماہرین کے قریب لانے کے لیے ایک منفرد تکنیکی انفراسٹرکچر تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ ان کے جوابات اور استفسارات کو موثر اور تیز رفتار طریقے سے حاصل کیا جاسکے۔ڈاکٹر احلام نے کہا کہ سٹرونگر ٹوگیدر پروگرام تشخیص، مرحلے اور مریض(مرد و خواتین )کے مطابق خصوصی سپورٹ گروپ فراہم کرنے کا خواہاں ہے، یہ پروگرام علاج کے دوران ماہرین کی موجودگی کے ساتھ ان کی مدد کرتا ہے تاکہ مریض اپنی معمول کی زندگی میں واپس آسکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی