i بین اقوامی

سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس مسلسل ساتویں مرتبہ مشرق وسطی کی بہترین کم بجٹ ایئرلائن قرارتازترین

June 25, 2024

سعودی عرب کی فضائی کمپنی فلائی ناس کو انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے مسلسل ساتویں بار مشرق وسطی کی بہترین کم بجٹ ایئرلائن قرار دیا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق انٹرنیشنل ٹریکس آرگنائزیش نے فلائی ناس کو دنیا کی 3سب سے کم لاگت والی ایئرلائز میں شمار کیا ہے۔ فلائی ناس کے سی ای او بندر المھنا نے لندن میں سکائی ٹریکس ایوارڈز 2024کی سالانہ تقریب میں شرکت کی اور اعزاز حاصل کیا۔ سکائی ٹریکس ایوارڈ کے مطابق کم بجٹ ایوی ایشن سیکٹر میں فلائی ناس کا اپنی پوزیشن کو مستحکم رکھنا سعودی عرب کے لئے ایک کامیابی ہے۔فلائی ناس کے سی ای او نے کہا کہ سعودی عرب مختلف شعبوں خاص طور پر ٹریول، ٹورازم اور ایوی ایشن میں دنیا کے ممالک میں سب سے آگے ہے ،ان شعبوں پر سعودی وژن 2030کے مطابق توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو مسافروں کے اعتماد، ٹیم کی لگن اور سعودی قیادت کی طرف سے ملنے والی حوصلہ افزائی سے منسوب کیا جو تمام سعودی کمپنیوں کوحکومت کی طرف سے حاصل ہے۔واضح رہے کہ سکائی ٹریکس ایوارڈ کا فیصلہ ہرسال مسافروں کی ووٹنگ سے ایک جامع سروے کے ذریعے کیاجاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ایوی ایشن انڈسٹری میں سب سے باوقار ایوارڈز میں سے ایک ہے۔ فلائی ناس نے اپنا فضائی سفر 2007میں شروع کیا تھا اور آج 1500سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70سے زیادہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے اور اس کا ہدف سعودی وژن 2030کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی