سعودی عرب نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے ناروے، اسپین اور آئرلینڈ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ تینوں ممالک کے قابل ستائش اقدام سے بین الاقوامی اتفاق رائے کی تصدیق ہوتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت کا موروثی حق حاصل ہے، دیگر ملکوں کو بھی چاہیے کہ جلد از جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا موقف اختیار کریں۔واضح رہے کہ تین اہم ممالک ناروے، آئر لینڈ اور اسپین نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی