سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی بھائیوں کو غزہ کی موجودہ انسانی صورت حال کے تناظر میں ماہانہ بنیاد پر مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ غزہ کی پٹی اور اس کے گردونواح میں انسانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تعاون کیا جا سکے،سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد قابض اسرائیل کی طرف سے تمام بین الاقوامی اصولوں بشمول بین الاقوامی انسانی قوانین کی صریح خلاف ورزیوں کے اثرات کو کم کرنا ہے،سعودی عرب مملکت کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جنگ بندی کے حصول، شہریوں کے تحفظ اور مزید انسانی امداد پہنچانے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بات چیت کے لیے کی جانے والی انتھک کوششوں کا اعادہ کرتا ہے، برادر فلسطینی عوام کی مدد، مسئلہ فلسطین کے ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے پر زور دیتا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پچھلے چند برسوں کے دوران فلسطینیوں کو 5.3 ارب ڈالر سے زیادہ کی انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کی گئی ہے۔غزہ کی پٹی میں جاری انسانی بحران کا خاتمہ سعودی عرب کی اولین ترجیح ہے جس کے لیے مملکت سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے،واضح رہے کہ 7اکتوبر سے اب تک فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 41ہزار 595ہوگئی جبکہ 96ہزار 521فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی