سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے حل پر زور دیا ہے،سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی زیر صدارت کابینہ کا ریاض میں اجلاس ہوا، اجلاس میں علاقائی اور بین الاقوامی امور میں ہونے والی تمام پیش رفتوں پر توجہ دی، علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو بڑھانے کے لیے مملکت کی کوششوں کا اعادہ کیا،شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں سعودی عرب کی وزرا کونسل نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے متعلق قرارداد کی منظوری کا خیرمقدم کیا،اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل تک پہنچنے کے لئے قابل اعتماد عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا، اس حوالے سے مملکت نے ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کے جامع حل کے لئے عرب امن اقدام اور بین الاقوامی قانونی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی