i بین اقوامی

سعودی عرب کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارشوںکا الرٹ جاریتازترین

August 19, 2024

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں جمعرات تک شدید بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے،عرب میڈیاکے مطابق شہریوں اورغیرملکی افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کریں، بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کریں ، محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ اور طائف میں شدید بارش، سیلاب، ژالہ باری اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ جدہ اور اللیث سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ریاض میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ السلیل اور وادی الدواسر میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں بارش اور ژالہ باری جبکہ نجران اور الشرقیہ ریجن میں بارش کا امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی